Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، دو رینجرز اہلکاروں سمیت تین جاں بحق

شائع 19 جون 2020 07:06am

گھوٹکی میں ریلوے اسٹیشن کےقریب دھماکے سے دو رینجرز اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے،گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیکر آئی جی سندھ کو فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔

گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب گھوٹا مارکیٹ میں رینجرزکی گاڑی کے قریب دھماکےمیں رینجرزاہلکاروں سمیت3افرادجاں بحق اور3زخمی ہوگئے۔

جاں بحق اہلکاروں میں ظہوراحمد اور فیاض احمد  سمیت ایک شہری غلام مصطفیٰ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا واقعےکے بعد قانون نافذ کرنےوالےاداروں نےعلاقےکوسیل کردیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی کا کہناتھاکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کوسکھرسےطلب کیاگیاہے۔ اس کے بعد ہی دھماکے کے حوالے سے کچھ بتایا جا سکے گا۔

گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ نے دھماکے کی مذمت کی، جبکہ آئی جی سندھ اورکمشنر سےواقعےکی رپورٹ طلب کرلی

گورنرسندھ کاکہناتھاکہ دہشتگردوں کوہرحال میں کیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔